مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں پاکستان فورسز آپریشن کررہی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کے پیدل اور گاڑیوں پر مشتمل اہلکار اسپلنجی، مرو اور گردنواح کے علاقوں میں آپریشن مصروف ہیں۔
دوران آپریشن مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔
خیال رہے مذکورہ علاقے میں گذشتہ روز سرفراز بنگلزئی کے قافلوں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سرفراز بنگلزئی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلے کی شکل میں مرو سے گذر رہا تھا۔ حملے سرفراز بنگلزئی محفوظ رہیں۔