سرکاری ذرائع کے مطابق جیل روڈ کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی کو قتل کردیا۔
واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کا گھیراؤ کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی۔ تاہم ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔
وہاں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گمشاد ہوٹل میں پیش آیا، جہاں عشاء کی نماز کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے اللہ داد ولد عبد الواحد کو قتل کردیا۔ مقتول کا تعلق سنگانی سر سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ قتل کی وجوہات اور پسِ پردہ محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔