گوادر: 2 طالب علم جبری لاپتہ ، سوراب سے چار افراد بازیاب

173

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے مزید دو طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 29 دسمبر 2024 کو پاکستانی فورسز نے گوادر کے تحصیل پسنی سے دو طالب علم ناصر محمد اسلم اور یونس کو اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جبکہ وہ جیونی سے پسنی کی طرف جارہے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کے دسمبر میں 10 سے زائد بلوچ افراد کو لاپتہ کرنے کی کیسز سامنے آئے ہیں ۔

دریں اثنا بلوچستان کے ضلع سوراب کے تحصیل گدر تنگ ایریاسے لاپتہ ہونے وال شعیب ہارونی ولد محمد کریم، عبد الخالق ولد میر بھادین ، عبدالصمد ولد میر بھادین اور زبیراحمد ولد عبدالصمد کوئٹہ سے بازیاب ہوئے ہیں ۔