بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے جبری لاپتہ نعمان اسحاق کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا آج دوسرے روز بھی جی ٹی گیٹ کے سامنے جاری ہے۔
اس موقع پر انکے بھائی نے کہا کہ نعمان کو 27 نومبر 2024 کو گوادر ڈوریا تیاب ڈیپ سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا۔اس کی رہائی کے لیے ہم پہلے ہی عدالت اور پاکستانی حکام سے درخواست کر چکے ہیں کہ اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے منظر عام پر لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ بھائی کی عدم بازیابی تک احتجاج جاری رہے گی، اور اس میں شدت لایا جائے گا۔
دھرنے میں خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جہنوں نے جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ سماج کو اس جبر کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھانا ہے ۔