گوادر: مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، اسلحہ ضبط

74

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مسلح افراد نے پولیس اور کسٹم اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کے اسلحہ و سامان پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی وے نلینٹ زیرو پوائنٹ کے قریب کوسٹل ہائی وے پولیس اور کسٹم پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے اسلحہ اور سرکاری گاڑیاں چھین لیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

چھینی گئی اشیاء میں کسٹم اور کوسٹل ہائی وے پولیس کے پستول، ایس ایم جی اور گاڑی شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خیال رواں بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے رواں مہینے کچھی، پنجگور اور تربت اس طرح کے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں مسلح افراد نے فورسز کے اسلحہ چھین لیے ہیں۔

تربت اور کچھی میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرلی ہے تاہم پنجگور اور آج گْوادر میں پیش آنے والے واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔