بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہونے والے شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
قتل ہونے والے شخص کی شناخت ذکریا زہیر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول لیویز فورس کا ملازم تھا جو حال ہی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکا تھا جو بعد بعدازاں رہا ہوگیا تھا۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے بلوچستان کے گوادر شہر میں زکریا ظہیر کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے بتایا زکریا ظہیر، جو اس سے قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہو چکا تھا۔ انہوں نے بتایا ان کو 27 ستمبر 2024 کو اغوا کیا گیا تھا، اور بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔