گوادر بلوچ قوم کی میراث اور ملکیت ہے۔اسلم خان رئیسانی

17

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشاءاللہ گوادر بلوچ قوم کی ملکیت تھی، ہے اور رہے گی ، قوم پرستی کے B class contractors گوادر کا سودا لگانے میں یہاں وہاں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گوادر بلوچ قوم کی میراث ،ملکیت، جائداد ، اور سرمایہ ہے، اس حقیقت کوتسلیم کرنا ہو گا، گوادر کا سودا لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔