گوادر، کیچ، پنجگور: پانچ افراد جبری لاپتہ ، چار بازیاب

141

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی سے اطلاع ہیں کہ 29 دسمبر کو پاکستانی فورسز نے گھروں میں زبردستی گھستے ہوئے کئی لوگوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جیونی کے علاقے پانوان سے آٹھ افراد کو لاپتہ کیا گیا تھا تاہم چار کو بعد میں رہا کردیا گیا تھا لیکن ابتک چار افراد جن میں شاہ جان شھداد سکنہ تربت کلاتک، حسن عزیز رزوک سکنہ پانوان ، سمید عبدلحمید سکنہ پانوان اور عمران محمد شامل ہیں، کو پاکستانی فوج کے زیر حراست نامعلوم مقام پر رکھے گئے ہیں جبکہ ان چار افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف علاقے میں خواتین سراپا احتجاج ہیں اور پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

ضلع پنجگور سے اطلاع ہے کہ پاکستانی فورسز نے اللہ بخش ولد سبزل نامی شخص کو گھر سے اٹھا کر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

مذکورہ شخص کو پنجگور کے علاقے گرمکان سے 29 دسمبر کو گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دریں اثنا گذشتہ سال نومبر میں گوادر چھب ریکانی بازار سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو بھائی ماجد یعقوب اور ارشد یعقوب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر ضلع کیچ سے پندرہ اور اٹھارہ دسمبر کو تمپ گومازی سے لاپتہ ہونے والے سلمان ولد غفور اور صلاح الدین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔