کیچ: ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر مشتعل شخص نے مظاہرین پر گاڑی چڑھادی، لڑکا شدید زخمی

202

کیچ کے علاقے ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ میں زمان جان اور عبدالحسن کو منظر عام پر نہ لانے کے خلاف جاری دھرنے پر آج صبح ایک مشتعل شخص نے ٹرک گاڈی چڑھائی جس کے نتیجے میں ایک لڑکا جہانزیب بلوچ سکنہ بالگتر شدید زخمی ہوگیا۔

مظاہرین نے اس کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ گاڑی چڑھانے کے سبب نوجوان کے دونوں پیر شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ان کے جسم پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ زمان جان اور ابوالحسن کو 16 دسمبر میں ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین کے کہنے پر ان کے حوالے کیا گیا تھا ان کے ساتھ الطاف نامی ایک نوجوان بھی تھا جنہیں بعد میں رہا کیا گیا۔ زمان جان اور ابوالحسن کی گرفتاری سی ٹی ڈی کے ذریعے یکم جنوری کو قلعہ عبداللہ سے ظاہر کرتے ہوئے ان پر مسلح تنظیم سے منسلک ہونے کا دعوی کیا گیا تاہم لواحقین نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک شاہراہ پر اپنا دھرنا جاری رکھا۔

لواحقین نے ان دونوں کو منظر عام پر لانے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔