کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

83

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت رمضان بلوچ کے نام سے ہوئی ہیں جن کو کل شام سات بجے پاکستانی فورسز نے مند سے حراست میں لیا ہے۔

مذکورہ شخص نادرا کا ملازم ہے جو ایک پروجیکٹ پر کام کررہا ہے کہ جب فورسز نے انہیں حراست میں لیا۔

جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے کیچ کے علاقے ہیرونک کے مقام پر احتجاجاً دھرنا دیا ہے۔اور سی پیک شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے شاہی تمپ سے شگر اللہ ولد محمد علی زامرانی کو کل شام کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔