کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

128

ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ساکم ولد فیروز اور عنایت اللہ ولد صوالی کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق یونیورسٹی آف تربت پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم اور جمک گورکوپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساکم اور اُنکے کزن عنایت اللہ کو تربت سے جمک میں سفر کے دوران پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےـ