کیچ و آواران میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

272

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ و آواران میں دو مختلف حملوں دشمن کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہاکہ یکم جنوری 2025 رات بارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ حملہ اس وقت کیاگیا جب قابض فورسز کے اہلکار نئے سال کے جشن میں مصروف تھے۔ حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان کا سامناکرنا پڑاہے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت اس وقت کا انتظار کیا کہ جب دشمن نئے سال کا جشن منانے کی تیاریوں میں مشغول تھا۔

میجر نے کہاکہ ایک اور حملے میں بی ایل ایف کے سنیپر ٹیکٹیکل ٹیم نے آج شام چھ بجے آواران کے علاقے جھاؤ ،دارو کوچگ میں قائم قابض پاکستانی کیمپ کے پر اسنائپر سے نشانہ کرکے دشمن کے ایک اہلکار کو ہلاک کیاہے۔

مزید کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔