کیچ: فورسز کیمپ پر حملہ

220

کیچ کے علاقے دشت میں فورسز کیمپ کو مسلح افراد نے کل رات حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات بل نگور دشت میں قائم پاکستانی فورسز کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، حملے کے دوران گرد و نواح میں فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، اور واقعے کے بعد علاقے میں فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا۔

حملے سے متعلق ابتک عسکری اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے ۔