کیچ: دو کمسن بچے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

197

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو کمسن بچوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے گومازی سے دو کمسن بچوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دونوں کی شناخت یوسف ولد قاسم اور شاہو ولد حبیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان سے میں یوسف کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ قاسم تاحال پاکستانی فورسز کے تحویل میں ہیں۔