کوہلو اور بولان میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں کو نامعلوم مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے نوئے شم کے مقام پر پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی مدد کو پہنچنے والوں کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب بولان کے علاقے آب گم میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر گذشتہ رات بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔ تاہم ان حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔