کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے جس سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں فائرنگ کے بعد ایک دھماکے کی بھی آواز سنی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پولیس پارٹی پر دستی بم سے بھی حملہ بھی کیا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا، کوئٹہ پولیس فائرنگ کے مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیات شروع کردی ہے