کراچی میں بلوچ خواتین کے پرامن احتجاجی ریلی پر سندھ پولیس بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ بی ایس او پچار

0

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں بی وائی سی کے پرامن ریلی پر سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت پرامن مظاہرین پر تشدد غیر انسانی اور غیر جمہوری عمل ہے جو ریاستی جبر کی ایک اور واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں جو ان کے حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچ خواتین ہمیشہ اپنے حق اور انصاف کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہیں اور ان کے ساتھ تشدد کا یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بلوچ سماج میں خواتین کا ایک قابل احترام مقام ہے اور ان پر تشدد نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ ہمارے سماجی اور ثقافتی اقدار کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ پولیس کا حملہ ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی عکاسی کرتا ہے ۔ جس کا مقصد سیاسی شعور کو کچلنا ہے۔

ترجمان نے عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر انسانی سلوک کا فوری نوٹس لے ۔

آخر میں ترجمان نے بلوچ عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں اور پرامن طریقے سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کی آواز کو دبانے کی جتنی بھی کوشش کی جائے حق اور انصاف کی جیت آخرکار عوام کی ہی ہوگی۔