ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

88

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے مزید دو افراد کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق دو دن قبل ایف سی نے سوئی شہر سے دو نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔ جن کی شناخت اشریف ولد بھورا خان بگٹی اور پتو خان ولد سراج بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ لاپتہ کیے جانے والوں دونوں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کے دسمبر میں ڈیرہ بگٹی سے آٹھ کے قریب افراد کی جبری گمشدگی کے کیسز سامنے آچکے تھے ۔