ڈھاڈر: لیویز چوکی کو مسلح افراد نے قبضے میں لے لیا

89

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں آج مسلح افراد نے لیویز فورس کی چوکی کو قبضے میں لے لیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو ڈھاڈر کے علاقے صبری میں مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کا اسلحہ و دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد لیویز اہلکاروں کو بعدازاں رہا کرکے نامعلوم سمت چلے گئے۔

گذشتہ روز تربت سنگانی سر میں قائم پولیس چوکی کو مسلح افراد نے قبضے میں لینے کے بعد اہلکاروں اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا تھا جبکہ بعدازاں چوکی کو نذرآتش کیا گیا۔ تربت پولیس چوکی کو قبضے میں لینے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

دس روز قبل بلوچ لبریشن آرمی نے خضدار کے تحصیل زہری کے شہر کو دس گھنٹوں سے زائد اپنے میں لیا جہاں لیویز تھانے، نادرا آفس، میونپسل کمیٹی اور بینک کو بلوچ آزادی پسندوں نے اپنے قبضے میں لینے کے بعد نذرآتش کردیا۔

آج ڈھاڈر میں کاروائی کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔