ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا

37

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے لیے مواخذے، کریمنل کیسز اور قاتلانہ حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا، پیر کو امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب، جو کہ شدید سردی کی لہر کے سبب انڈور منتقل کی گئی تھی،

حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی حلف اٹھا لیا۔
صدر ٹرمپ سے حلف امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے لیا۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس سمیت امریکہ کے سابق صدور باراک اوبامہ، جارج بش اور بل کلنٹن بھی موجود تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حلف برداری کی باضابطہ تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی گہما گہمی اس وقت شروع ہوگئی تھی جب ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شریک حیات کے ساتھ ایس ٹی جونز چرچ دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔