بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گذشتہ شب مسلح افراد نے لیویز فورس کی چوکی کو قبضے میں لے لیا۔
پنجگور میں پل آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کرکے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور اہلکاروں کا تمام اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے جبکہ جاتے جاتے لیویز تھانے کو بھی نذرآتش کردیا۔
حکام نے واقعے کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
رواں مہینے بلوچستان میں یہ پانچواں واقعہ جہاں لیویز فورس کے چوکیوں اور تھانے کو قبضے میں لیکر اہلکاروں کے اسلحہ کو تحویل میں لیا گیا ہے یہ واقعات زہری، تربت، ڈھاڈر اور پنجگور میں پیش آئے ہیں۔
گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی نے خضدار کے تحصیل زہری کے شہر کو دس گھنٹوں سے زائد اپنے میں لیا جہاں لیویز تھانے، نادرا آفس، میونپسل کمیٹی اور بینک کو بلوچ آزادی پسندوں نے اپنے قبضے میں لینے کے بعد نذرآتش کردیا۔