پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پنڈوک ولد سومار کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ پانک

115

بلوچ نیشنل موومنٹ کے محکمہ برائے انسانی حقوق( پانک) نے بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے مزار آباد میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پنڈوک ولد سومار کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 جنوری 2025 کو شعیب ولد غلام رسول اور ایوب ولد دلمراد کے ساتھ پنڈوک ولد سومار کو گھر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پنڈوک کو ماورائے عدالت قتل کرنے سے قبل شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کی لاش کل رات  25 جنوری کو اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی جبکہ شعیب اور ایوب کو اس سے قبل رہا کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ عمل بلوچستان میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتا ہے، جس میں جبری گمشدگی، تشدد اور ماورائے عدالت قتل شامل ہیں، جن میں شواہد کو دبانے اور متاثرین کو خاموش کرنے کے لیے جان بوجھ کر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں مزید کہا ہے کہ پانک ان اقدامات کو فوری طور پر روکنے اور  پنڈوک ولد سومار کے قتل کی آزادانہ تحقیقات، اور علاقے میں انٹرنیٹ تک رسائی کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی برادری کو پاکستانی حکام کو جوابدہ ٹھہرانے اور بلوچ عوام کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔