بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ نوشکی شہر کے قریب مینگل کراس کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طارق مینگل ولد نیک نظر مینگل سکنہ کلی قادر آباد موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق طارق مینگل کو حکومتی حمایت یافتہ شخص کے طور پر جانا جاتا تھا۔