نوشکی: دو نوجوان جبری لاپتہ

160
شکیل، ریاض

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

پاکستانی فورسز نے شکیل ولد عبدالطیف سکنہ قاضی آباد اور ریاض ولد نیاز محمد سکنہ قادر آباد کو گذشتہ روز حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد دونوں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نوشکی بھی جبری گمشدگیوں سے متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں متعدد افراد سالوں سے جبری گمشدگیوں کا شکار ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ میں دو مقامات پر فورسز کے ہاتھوں قتل کیخلاف ظریف عمر کے لواحقین دھرنا دیئے ہوئے جبکہ ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ پہلے ہی زمان جان اور ابوالحسن کی فیملی نے احتجاجاً ایک ہفتے سے بلاک کردیا ہے۔