نوشکی: جبری لاپتہ ماسٹر فرید بادینی بازیاب

45

ماسٹر فرید گذشتہ سال جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر میں نوشکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ماسٹر فرید بادینی بازیاب ہوگئے ہیں۔

انکی بازیابی کی تصدیق علاقائی ذرائع نے کردی ہے۔

ماسٹر فرید بادینی کو گذشتہ سال 13 اکتوبر 2024 کو انکے گھر کلی بدل کاریز سے پاکستانی فورسز نے حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔

ماسٹر فرید بادینی کے لواحقین کی جانب سے انکی بازیابی کے لئے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھیں، تاہم وہ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر نوشکی پہنچ چکے ہیں۔