بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نوشکی اور دکی میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں 5 دشمن اہلکار ہلاک اور چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج دوپہر کے وقت نوشکی شہر کے نواح میں غریب آباد بائی پاس کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا، دشمن فوج کی ایک گاڑی براہ راست حملے کی زد میں آئی۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کو خودکار ہتھیاروں اور گرینیڈ لانچر سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔
مزید کہاکہ گذشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی ہی میں زور آباد کے قریب مرکزی شاہراہ پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شریک پانچ گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے تین گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا جبکہ دو گاڑیوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔
ترجمان نے کہاکہ دریں اثنا، گذشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دکی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے 12 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔
آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔