نصیرآباد: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت 80 شرکاء پر ایف آئی آر درج

142

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے نصیرآباد ریجن کے علاقے ٹیپل میں جلسہ منعقد کرنے پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت 80 شرکاء پر ایف آئی درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا ہیکہ شرکاء نے حکومت کے اعلامیہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی 25 جنوری کو دالبندین میں منعقدہ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں بلوچستان بھر میں آگاہی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگز منعقد کر رہی ہے۔ گذشتہ دنوں ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر کارکنوں پر مستونگ میں بھی ایف آئی درج کیا گیا تھا ۔