مچھ اور سبی میں موبائل نیٹورکس بند

104

بلوچستان کے علاقے مچھ اور سبی میں موبائل نیٹورکس اور انٹرنیٹ سروس کو حکام کی جانب سے بند کردیا گیا ہے۔

بولان کے علاقے مچھ و گرد نواح میں منگل کی صبح سے ہی تمام موبائل نیٹ ورک اور انٹر نیٹ سروس مکمل بند کر دی گئی جس کے باعث عوام کو رابطہ کاری میں غیر معمولی مشکلات اور تکالیف کا سامنا ہے۔

خیال رہے آج مچھ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 25 جنوری ‘بلوچ نسل کشی یوم یادگار’ کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔

دریں اثناء سبی میں گذشتہ ایک ہفتے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

قبل ازیں نوشکی کے علاقے احمد وال و گردنواح میں انٹرنیٹ سروس کو بند کیا گیا تھا۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔