مغربی بلوچستان: گمشاد زئی قبیلے کے سربراہ حاجی حمیدگمشاد زئی گرفتار، نامعلوم مقام منتقل

275

ایران کے زیر انتظام مغربی سے اطلاع ہے کہ رواں سال 28 جنوری کو گمشاد زئی قبیلے کے سربراہ حاجی “حمیدگمشاد زئی” کو دزآپ (زاہدان) کی سرکاری عدالت کے شعبہ 6 میں طلب کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دزآپ حکومتی عدالت نے حاجی حمید کو طلب کیا اور عدالت نے انہیں کئی گھنٹے بعد ایرانی اطلاعات کے توسط سے فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ابھی تک حمید گمشاد زئی کے خلاف سمن، گرفتاری اور الزامات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے 21 دسمبر 2024 کو حاجی حمید گمشاد زہی نے اپنے بھتیجے کی نماز جنازہ کے موقع پر ایران کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی تھی۔