مشکے اور کوئٹہ سے تین افراد لاپتہ

122

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور آواران سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نبی داد ولد ابراہیم سکنہ پیراندر آواران، محمود ولد ذوالفقار سکنہ ملشبند مشکے اور ابرار بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

ان میں سے نبی داد اور محمود کو آواران سے اور ابرار کو کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آواران کے تحصیل مشکے میں فورسز نے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ،تاہم بعد ازاں دیگر افراد کو چھوڑ دیا گیا، مذکورہ دونوں کو جبری لاپتہ کردیا گیا.

دونوں کے بارے بتایا جارہاہے کہ انھیں فورسز نے مینی نامی محلے سے حراست میں لے لیا جبکہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں ٹھرے ہوئے تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ کوئٹہ کلی کمبرانی میں پاکستانی فورسز نے رات بارہ بجے چھاپہ مارکر ابرار کو حراست میں لیا۔