بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے پنجگور کے رہائشی کو قتل کردیا ہے۔
فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت وھیم ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کلگ کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی میں مویشی لے کر جارہا تھا کہ پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کردیا ہے۔