بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی ملٹرائزیشن، طالبعلموں کی ہراسمنٹ و پروفائلنگ تعلیم دشمنی ہے جس کی ہم نا صرف مزمت کرتے ہیں بلکہ تعلیمی اداروں کی ملٹرائزیشن کے خلاف ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔
بساک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو سازش کے تحت ملٹرائزیشن کی طرف لے جا کر ہاسٹلوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ بولان میڈیکل کالج اور بلوچستان یونیورسٹی کے بعد اب لسبیلہ یونیورسٹی کے ہاسٹلوں پر قبضہ کر کے ادارے کو یرغمال کردیا گیا ہے جہاں طلباء و طالبات پرامن ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کے بجائے خوف میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کی پروفائلنگ اور جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہم حکومت بلوچستان سمیت انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں۔