قلعہ عبد اللہ: گلستان ایف سی قلعہ پر مسلح افراد کا حملہ

1050

بلوچستان کے قلعہ عبد اللہ کے علاقے گلستان میں گذشتہ شب مسلح افراد نے ایف سی قلعہ پر حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات بھر ایف سی قلعہ کے اندر دھماکے اور مسلسل فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔

حملہ آوروں نے قلعے کے مرکزی دروازے کو گاڑی کے ذریعے دھماکے میں نشانہ بنایا اور بعدازاں دیگر حملہ آور اندر داخل ہوگئے جس سے دونوں جانب شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔

عسکری حکام کی جانب سے حملے کی تصدیق کی جارہی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قلعے میں نامعلوم مسلح افراد نے دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔

حکام کے دعوے کے مطابق مسلح افراد کے ایک گروپ نے کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر واقع گلستان میں ایف سی کے قلعے پر حملہ کیا،۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔