بلوچستان بار کونسل نے اپنے جاری کردہ بیان میں تربت میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور ایل ایل بی کے طالبعلم عنایت بلوچ کے قتل کی مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری انتظامیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
بار کونسل نے کہا کہ کیچ، تربت جو ہمیشہ سے ایک پرامن علاقہ رہا ہے، وہاں حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ تربت کی انتظامیہ فوراً عنایت بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔