گولڈ سمڈ لائن پر ایران اور پاکستان کی مشترکہ فوجی آپریشن جاری، توپ خانے سے گولہ باری سمیت ہیلی کاپٹروں کی پروازیں
بلوچستان کو مغربی و مشرقی حصوں میں جدا کرنے والی گولڈ سمڈ لائن پر عبدوئی و گردنواح میں ایران اور پاکستان کی فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔
ایک مقامی ذرائع نے ٹی بی پی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کی زد میں دونوں اطراف کے علاقے ہیں تاہم عبدوئی کے علاقے میں زیادہ نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلسل توپ خانے سے گولہ باری کی جارہی ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹروں پروازیں بھی جاری ہے۔
دریں اثناء تربت میں بھی رات کے وقت ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے آئی ہے۔
دونوں ملکوں کے حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔