سائیں جی ایم سید کے پیروکار ان کے افکارو نظریات کے مطابق چل کر حصول آزادی کوممکن بنائیں گے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

454

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں ممتاز قوم پرست سندھی رھنما سائیں جی ایم سید کو انکی ۱۲۱ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ جی ایم سید کی جہد مسلسل و ثابت قدمی مظلوم اقوام کیلئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائیں جی ایم سید ہمیشہ مظلوم اقوام کی جدوجہد میں پیش رہا ۔سندھی قوم کو بڑی علمی خزائن سے آشنا کیا جو خطے کے دوسرے قوموںکیلئے مشل راہ ہیں۔

بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ یہی توقع رکھتے ہیں کہ سائیں جی ایم سید کے پیروکار ان کے افکارو نظریات کے مطابق چل کر حصول آزادی کوممکن بنائیں گے۔