خضدار کے شہر زہری و گردنواح میں ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق شہر کی فضاء میں چھ ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیاروں کو دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی نے زہری شہر کو دس گھنٹوں سے زائد اپنے کنٹرول میں لیا تھا، بعدازاں مذکورہ افراد نامعلوم سمت نکل گئے۔
گذشتہ روز بھی شہر میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھی گئی تاہم کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی جبکہ شہر کی طرف پیش قدمی کرنے والے فورسز کے قافلے کو بم دھماکے میں نشانہ بنانے کے بعد مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زہری شہر کے تھانے، نادرا آفس، بینک اور میونسپل کمیٹی کو اپنے قبضے لیا تھا جبکہ اس دوران مسلح افراد کی گشت جاری رہی اور عوام سے خطاب کیا گیا۔
سماجی رابطوں کی سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز بلوچ آزادی پسندوں کو قبضے میں لیے گئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر دیکھا جاسکتا ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے مختصر بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مزید تفصیلات جلد جاری کیئے جائینگے۔