زامران: فوج کیلئے رسد پہنچانے والی گاڑی پر حملہ

121

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیلئے سامان پہنچانے والی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ زامران کے علاقے نوانو میں مسلح افراد نے ایک ٹرک گاڑی کو اس وقت نشانہ بناکر ناکارہ کردیا جب وہ فورسز کیلئے رسد پہنچانے کے بعد واپس آرہی تھی۔

مسلح افراد نے ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تاہم حملے میں ٹرک کے ٹائر اور انجن تباہ کیئے گئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے، بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔