بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر شدید نقصانات سے دوچار کیا۔
ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے زامران کے علاقے پوگنزان میں قابض فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سنگوان پوسٹ پر رسد پہنچا رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔