زامران حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق

280
سپاہی نجم شاہ فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق حکام نے کردی۔

حکام کے مطابق سنگوان پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے پر اس وقت آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جب وہ پوسٹ پر سامان فراہم کرنے جارہے تھے۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت سپاہی نجم شاہ اور اطہرالدین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک سپاہی سمیت ایک سہولت کار بھی زخمی ہوا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔