دشت: قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں آفیسر سمیت سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بی ایل ایف

116

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل رات بارہ بجکر دس منٹ پر کیچ کے علاقے دشت شے زنگی میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں فورسز کی گاڈی مکمل تباہ ہوگئی گاڈی میں سوار افیسر سمیت تمام سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ فورسز کا یہ قافلہ گیارہ گاڑیوں پر مشتمل تھا جو دشت کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے فوجی آپریشن اور بربریت کے بعد واپس بل نگور کیمپ سے تربت کی جانب جارہا تھا۔ حملے کی خوف سے قافلے میں شامل گاڈیوں کے ہیڈلائٹس بند تھیں لیکن تنظیم کے انٹیلینجس کے مصدقہ اطلاعات پر سرمچاروں نے کاروائی کرتے ہوئے قابض فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔