دشت اور تمپ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

112

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے دشت اور تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بیس جنوری کی شام ساتھ بجکر بیس منٹ پر کیچ کے علاقے دشت بل نگور میں قابض پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو انتہائی قریب سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں پانچ اہلکار موجود تھے، حملے کے بعد حواس باختہ فورسز اہلکار عام آبادی پر کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے بیس جنوری کی رات آٹھ بجے پُل آباد تمپ میں کسانو کے مقام پر قائم قابض فوج کے چوکی پر جدید خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔