دالبندین: ‘نامعلوم افراد’ نے پہاڑوں پر لکھے ‘بخیرٹ ماہ رنگ’ کو مٹا دیا

99

عوام کی جانب سے پہاڑی پر لکھے گئے ‘بخیرٹ ماہ رنگ’ کے نشان کو ‘نامعلوم افراد’ نے رات کی تاریکی میں مٹا دیا۔

دالبندین کے علاقے چارسر میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو خوش آمدید کہنے کیلئے  انوکھے اور محنت طلب انداز میں عوام نے پتھرے جمع کرکے اپنے محبت کا اظہار کیا۔

علاقہ مکینوں نے ہزاروں پتھر جمع کرکے براہوئی زبان میں ‘بخیرٹ ماہ رنگ’ (خوش آمدید ماہ رنگ) پہاڑ پر لکھ کر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو ‘دالبندین قومی اجتماع’ پر آنے کیلئے اپنے محبت کا اظہار کیا۔

تاہم تاریک کی تاریکی میں ‘نامعلوم افراد’ نے ماہ رنگ بلوچ کے نام کو تخریب کا نشانہ بنایا۔

ایک علاقہ مکین نے ٹی بی پی نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ماہ رنگ بلوچ سے کون خوف زدہ ہے اور یہ کام کس کا ہوسکتا ہے۔

خیال رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی ’25 جنوری یوم بلوچ نسل کشی یادگار’ کی مناسبت سے دالبندین میں قومی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان بھر میں آگاہی مہم چلاہی جارہی ہے۔

دوسری جانب دالبندین سمیت چاغی کے عوام ڈاکٹر ماہ رنگ کو ویڈیوز و دیگر طریقوں سے خوش آمدید کرکے اپنے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔