بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خضدار میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک وی بی آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنا کر کم از کم 11 دشمن اہلکار ہلاک اور 28 زخمی کر دیے۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے خصوصی دستے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ “زراب” کی خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے خضدار شہر سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر کھوڑی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس کو بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اس میں سوار گیارہ اہلکار ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں قابض پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دشمن فوج کی نقل و حرکت پر مامور بس میں صرف قابض فوج کے اہلکار سوار تھے۔ زراب کی خفیہ معلومات کے مطابق مذکورہ بس میں کوئی عام شہری سوار نہیں تھا۔ یہ مسافر گاڑی “پنڈی کوچز” گھوڑا چوک بس اڈے سے آٹھ بجے کینٹ روانہ ہوئی اور آٹھ بج کر تیس منٹ کے قریب کینٹ پہنچی، جہاں سے روانگی کے بعد مذکورہ کوچ 9 بج کر چالیس منٹ پر کھوڑی کے مقام پر پہنچی، جہاں اسے وی بی آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنا کر دشمن کو شدید جانی نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے اسپیشل یونٹ “ایس ٹی او ایس” اور خفیہ ادارے “زراب” کی پیشہ ورانہ اور مربوط حکمت عملی کی وجہ سے دشمن فوج کو اس مہلک حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ لبریشن آرمی اس کامیاب حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور دشمن پر مزید مہلک حملے کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔