خضدار: فورسز کے چھاپے، گھر گھر تلاشی جاری

365

خضدار میں پاکستانی فورسز گھروں پر چھاپوں میں مصروف ہے اس دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے جبکہ لیڈیز اہلکاروں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے نیامجو، کٹان اور ارباب کمپلیس کے علاقوں میں آپریشن کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 250 سے زائد لیڈیز اہلکار بھی اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جہاں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

تاحال کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم کی ہے۔