حکومت بلوچستان نے زہری واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، حکام کے مطابق واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جانچ کے لیے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت بلوچستان کے مطابق ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے زہری واقعہ پر فوری ردعمل نہ دینے پر محکمہ داخلہ نے نوٹس جاری کردیا۔
خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زہری شہر کے تھانے، نادرا آفس، بینک اور میونسپل کمیٹی کو اپنے قبضے لیا تھا جبکہ اس دوران مسلح افراد کی گشت جاری رہی اور عوام سے خطاب کیا گیا۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے مختصر بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مزید تفصیلات جلد جاری کیئے جائینگے۔
دوسری جانب کمشنر قلات نے واقعہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے زہری حملے کے دوران فورسز سے 20 عدد کلاشنکوف، 4 ہزار گولیاں، 2 گاڑیاں اور 10 عدد موٹر سائیکل قبضے میں لیکر گئے ہیں۔