خضدار ، خاران : پانچ افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

111

بلوچستان کے ضلع خضدار اور خاران سے پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفیصلات کے مطابق خضدار کے علاقے زہری سے آج پاکستانی فورسز نے چھاپوں کے دوران تین دکانداروں کو حراست میں لیا جو تاحال ان کی تحویل میں ہیں۔

‏واقعے کیخلاف انجمن تاجران کا دھرنا تھانے کے سامنے جاری ہے ۔


دریں اثنا کل مغرب کے وقت پاکستانی فورسز نے خاران کلی سراوان کے دو نوجوان عاصم قمبرانی ولد محمد یعقوب قمبرانی اور بلاول قمبرانی ولد محمد اقبال قمبرانی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ دونوں خاران دیہات سراوان کے رہائشی ہیں۔

علاؤہ ازیں، بتایا جارہا ہے کہ دونوں نوجوان 13 اور 14 سال عمر کے ہیں۔ اس وقت دونوں نوجوان کوئٹہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے سلسلے میں اپنے علاقے آئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ کل شام کے وقت دونوں بچے شہر سے اپنے کلی سراوان کی جانب جارہے تھے کہ پاکستانی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے ان کو حراست میں لیکر گرفتار کیا ہے۔