خاران: جبری لاپتہ دو نوجوان بازیاب

51

ضلع خاران سروان روڈ سے 8 جنوری کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے دونوں نوجوان بازیاب ہو گئے ۔

سات گھنٹے شہر کے ریڈ زون میں جاری دھرنے کے بعد فورسز نے عاصم اور بلاول کو بازیاب کرکے احتجاج گاہ پہنچایا ۔لواحقین نے اس موقع پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا جنہوں نے جبری گمشدہ نوجوانوں کے احتجاج میں شرکت کی تھی ۔

جبکہ وہاں حب اور تربت میں تاحال جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔