حب: فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی، کانسٹیبل ہلاک

135

بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران میں پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او ساکران محمد امین ساسولی زخمی ہوگئے جب کہ ہیڈ کانسٹیبل دین محمد مینگل ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔