حب: زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے دھرنا دینے والے مظاہرین پر ایف آئی درج

136

حب پولیس کی جانب سے ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے دھرنا دینے والے مظاہرین نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی، روڈ بلاک کیا اور پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔

ایف آئی آر میں زبیر بلوچ کے لواحقین سمیت یکجہتی کمیٹی کے ارکان و سیاسی کارکنوں کے نام شامل کیئے گئے ہیں جن میں عارف بلوچ، ماہ زیب بلوچ ، جاوید ، عبداللہ اور دیگر کئی خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے حب چوکی سے جبری لاپتہ کیئے گئے زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے انکے لواحقین نے حب بائی پاس پر دو روز تک دھرنا دیکر انکی رہائی تک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔